چراغ الدین سے دوسرا چراغ روشن
مریم اماںصاحبہ کے لئے ایک جگہ مقرر کر دی گی? اور واکی شریف میں ایک چراغ سے دوسرا چراغ روشن ہو گیا۔تاج الاولیا?بابا تاج الدینﺭﺿ کے فےض کی تقسےم اب مریم اماں صاحبہ کے ذرےعے بھی ہونے لگی۔بابا مرشد ہزاروں کی تعداد میںلوگو ں کو اماں صاحبہ کے پاس جانے کا حکم دیتے اور لوگ ان کے دربار سے بامراد لوٹتے۔ حاضرین نے یہ بات محسوس کے کی کہ جو بات حضرت بابا تاج الدین ﺭﺿ اپنی نشست گاہ پر فر ماتے اس با ت کا اظہار اماں صاحبہ اپنی قیام گاہ پر کر دےتی تھیں۔یہاںکبھی کبھی حضور بابا مرشد قبلہ ﺭﺿ بھی تشریف لے آتے تھے۔اور اماں صاحبہﺭﺿ کو اپنے ہمراہ لیکر گھو منے جآیا کرتے تھے گھوم کر جب آپ اپنے ڈےرے کی طرف واپس ہوتے تو اماں صاحبہﺭﺿ اپنے مقام پر ٹھہر جاتےں۔ اماں صاحبہﺭﺿ پر بابا تاج الدینﺭﺿ کی نظر عناےت
باباتاج الدین ا ماںمریم صاحبہ پر جو نظرعنا یت ر کھتے تھے اس کا اندازہ اس بات سے لگآیا جا سکتاہے کہ بابا مرشد نے تنبیہ کر دی تھی کہ ان کے پاس حاضری دےنے سے پہلے اماںصاحبہ کی خدمت میں حاضری دی جئے۔لوگوں نے اکثر دیکھا کہ دروےش اور فقرا?جو دربار تاج الاولیا?میں بابا مرشد کے دیدار کے لئے حاضرہوئے ان سے بابا مرشدﺭﺿ اس وقت تک نہ ملے جب تک انہوں نے اماں صاحبہ کے ہاں حاضری نہ دی۔لوگوںنے یہ بات بھی مشاہدہ کی کہ باباصاحب مریم اماں صاحبہ کی کسی بات کو رد نہیںفرماتے تھے۔حضور جب واکی شریف سے شکردرہ تشریف لئے تو اماںصاحبہﺭﺿ کو بھی ساتھ لے آئے۔آپ سے بھی بے شمار کرامات ظہور میں آئےں۔