صفحہ 2 کا 10
دو لعل
یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب مریم بی کے بھائی غلام محی الدین صاحب کامٹی میں ملازمت کر رہے تھے اور مریم بی بھیان دنوں کامٹی میں ان کے ساتھ رہٍتی تھیں۔جناب غلام محی الدین صاحب کو پتہ چلا کہ کامٹی میں ایک صاحب کمال اور روشن ضمیر بزرگ وارد ہوئے ہیں۔ان بزرگ میں درویشی اور فقیری کے اوصاف دیکھ کر ایک دن غلام محی الدین صاحب نے بزرگ سے درخواست کی :?حضرت کیاہی اچھاہو اگر آپ ہمارے گھرچند دنوں مہمان رہ کر غریب خا نہ کو رونق بخشیںاور ہمیںاپنی کا موقع فراہم کریں۔ہم اسے اپنی خوش بختی تصور کریں گے۔? بزرگ نے درخواست قبول کر لی۔ایک دن جب گھر کے سب لوگ بزرگ کی خدمت میںحا ضر ہوئے تو انہوں نے مریم بی کی والدہ یعنی عائشہ بی بی سے مخاطب ہو کر کہا: ?بی بی اﷲ تعالے نے تمہیں دو لعل عطا کےے ہیں۔ اور یہ ان میں سے ایک ہے۔? بزرگ کا اشارہ مریم بی کی طرف تھا۔