صفحہ 1 کا 10
پیدائش اور خاندان
مریم بی اماں کی پیدائش ہندوستان کے قصبہ کا جلیشور تعلقہ مرتضیٰ پورضلع اکولہ میں۸ا اپریل ١٨٨٥ء مطابق ۲ رجب المرجب ١٣٠٢ھ بروز شنبہ کو با سعاد ت سعید تولد ہوئی ان کے تین بھائی اور ایک بہن تھی۔ والد کا نا م عزیزالدین اور والدہ کا نام عا ئشہ بی بی تھا۔ مریم بی نے قدرے قرآن کی تعلیم حا صل کی تھی۔لیکن ذوق عبادت وریاضت خوب پایا تھا۔ان کا اکثر وقت غوروفکراور خلو ت نشینی میں گزرتا تھا۔شادی کے بعد گھریلو مصروفیات اور ذمہ داریوں کے با وجودان معمو لات میں کوئی فرق نہیں پڑا۔آپ شادی کے بعد بہت تھوڑے دن اپنے سسرال رہنے پائی تھیںکہ ان کے بھائی جناب قطب الدین صاحب نے اپنے گھر لا رکھا۔ مریم بی کا خا ندان ایک فقیر دوست خا ندان تھا۔ درویشوں اور فقیروں کی خدمت میں حا ضری دینا ، ان کی خدمت کرنا اس خاندان کے لوگوں کا شیوہ تھا۔