اس واقعہ کو ایک ہفتہ گز رگیا۔باباصاحبﺭﺿ کے خدام اور عقیدت مند اس دوران سخت حیران وپریشان ر ہے کیوں کہ باباصاحبﺭﺿ نے ایک ہفتہ مطلق نہ کچھ کھایا نہ پیا۔ ایک ہفتے بعد باباصاحبﺭﺿ باہر تشریف لائے اور بلند آواز سے پکا رنا شروع کیا۔ ?لچھن واکوڑیا الچھن واکوڑیا? آپ کی آوازپر ایک کسان واکوڑیا نامی حاضر ہواحضور نے اسے حکم دیا تیرے کھیت کے قریب ایک اما ں رہتی ہیں۔انہیں روٹی لے جاکردے اور ان کی خدمت کیا کر مجاہدہ پر غور فرمائیے خطر ناک جنگل میں بٹھا یا اور پھر ایک ہفتہ کے بعد خبرلی۔ و اکو ڑیا نے فوراََ کھا ناتیارکرو ایااور ساتھ ے کراماں صا حبہ کی تلاش میں نکلا۔کانی دیر تلاش کے بعد اس نے جھاڑیوں کے جھنڈ میں اماں صاحبہ کو چادر اوڑھے لیٹے پایا۔اس نے کئی آواز یں دیں لیکن اماں مریم صاحبہ کے جسم میں کوئی جنبش نہیںہوئی اور وہ بدستور آنکھیں بند کئے چادر اوڑھے لیٹی رہیں۔آخر میں واکوڑیا نے کہا: ?میں بابا مرشدﺭﺿ کے حکم پر آپ کے لئے کھانالا یاہوں?۔ مریم اماںصاحبہ ایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھیں ، نہایت تعظیم سے کھانالیا اور بڑی مشکل سے تھوڑا ساکھایا۔ لوگ کہتے ہیں کہ جس وقت واکوڑیا کھانا لے کر اماں صاحبہ کی تلاش میں گیا ہے اس کے کافی دیر بعدبابا مرشد نے کھانا منگوایا اور ایک ہفتے کے بعد پہلا لقمہ منہ میں ڈالا۔واکوڑیا فورقریبی نالے سے پانی لے آیا۔اماں صاحبہ جب کھانے سے فارغ ہو ئیںتو واکوڑیانے اماں صاحبہﺭﺿ سے دست بستہ عرض کی۔ ? حضورﺭﺿ کا حکم ہے کہ میں آپ کی خد مت کروں لہذا یہ مقام خطرناک ہے آپ میری باڑی میں چلیںوہاں آپ کے لے? جھو نپڑا بنا دیتا ہوں۔? یہ اصرار شدید اماں صاحبہ نے قبول فرمایا اور واکوڑیا کے کھےت میں تشریف لے گے