رجب المرجب
ساتواں اسلامی مہینہ
رجب اسلامی مہینوں کے متبرک مہینوں میں سے ایک ہے۔رجب اللہ جی سے منسوب ہے۔ہمارے نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے،?ماہ رجب کی بے شمار فضیلت ہے۔? اس ماہ کی عبادات بہت افضل ہیں۔
ماہ رجب میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات
ماہ رجب مندرجہ وجوہات کے باعث اہمیت کا حامل ہے۔
- اس ماہ کو شب معراج کی بدولت خاص اہمیت حاصل ہے۔یعنی وہ شب مبارک جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم کو عرش پر مدعو فرمایا اور اپنا دیدار عطا فرمایا۔اس سفر کو جو زمین سے آسمانوں اورعرش تک کاہے،معراج کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔اس موقع پر نماز فرض ہوئی۔ستائیسویں (۲۷) شب ایک متبرک شب ہے۔جب اللہ تعالیٰ اپنے سچے ماننے والوں پر رحمتوں اور اکرام کی بارشیں برسا تا ہے۔
- دو (۲) رجب حضرت اماں بی بی مریم تاجی ﺭﺿ جوکہ بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کی روحانی صاحبزادی بھی ہیں کا یوم ولادت ہے۔
- پندرہ (۱۵) رجب حضرت سید محمد بابا تاج ا لدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کا یوم ولادت ہے۔
ماہ رجب کی عبادات اور ذکر
قرآن پاک کی تلاوت کثرت سے کی جائے۔ درود پاک زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے۔استغفار کیا جائے۔اس ماہ میںسورة رحمان،سورةاخلاص،سورةمزمل،سورةمحمد،سورةواقعہ اور سورة یٰسین پڑھنا بہت افضل ہے۔اس ماہ کی ستائیسویں (۲۷) شب یا پچھلی نصف کو قضا عمری ادا کرنا اور جن کے ذمے قضاعمری نہیں انہیں نوافل پڑھنے کا بڑا ثواب ہےنبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا، ۲۷ رجب روزے کا بڑا ثواب ہے۔جو ۲۷ رجب روزہ رکھے گا اللہ جی اسے دوزخ کی آگ سے نجات کرے گا اس ماہ کے ایک روزے کا ثواب سال بھر کے روزوں کا ثواب ہے۔