شعبان
آٹھواں اسلامی مہینہ
نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے کہ ماہ شعبان بہت ہی برگزیدہ ہے۔اور االلہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کی عبادت کا ثواب بے حدعطا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسلامی سال کے بارہ مہینوں کی تین حصوں میں تقسیم فرمائی ہے۔محرم الحرام،رجب المرجب،ذی القعدہ،ذی الحجہ یہ چاروں ماہ اللہ جی سے منسوب ہیں۔جبکہ شعبان،شوال،ربیع الاول،جمادی الثانی حضور اکرم صلى الله عليه وسلم سے منسوب ہیں۔باقی چار ماہ یعنی ربیع الثانی،جمادی الاول،صفر اور رمضان المبارک مسلمانوں سے منسوب ہیں۔شعبان چونکہ نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا مہینہ ہے،آپ کا ارشاد پاک ہے،?جس نے اس کا احترام کیا اس نے میرا احترام کیا۔? اس ماہ کی پندرھویں شب اپنے ساتھی جو انتقال کر گئے ہیں اوربزرگوں کی قبر پر جا کرایصال ثواب کرے کہ اس سے مردے بخش دیئے جائیں گے اور بزرگوں سے فیض حاصل ہو گا۔حضرت عائشہ صدیقہﺭﺿ فرماتی ہیں کہ?ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلى الله عليه وسلم جنت البقیع تشریف لے گئے اور ان تمام مسلمانوں کے لئے دعا فرمائی جو گزر چکے ہیں۔? اس کے بعد سے صحابہ کرامﺭﺿ نے بھی یہ طرز اختیار کر لیا کہ آپ ایصال ثواب کے لئے قبرستان تشریف لے جاتے کیونکہ یہ سنت نبوی صلى الله عليه وسلم ہے۔
شعبان میں وقوع پذیر ہو نے والے اہم واقعات
- نصف شعبان،شعبان المعظم کی پندرھویں شب کی عبادت بہت افضل ہے۔فرمایا اس شب کو اللہ پاک اپنے بندوں کے لئے اپنی رحمت کے بے شمار دروازے کھول دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو آج کی رات مجھ سے بخشش طلب کرے اور میں اسے عذاب دوزخ سے نجات دے کر اس کی مغفرت کروں۔آپصلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ اس شب کی عبادت کرنے والے پر دوزخ کی آگ اللہ پاک حرام کر دیتا ہے۔
- ۱۳ شعبان المعظم کو حضرت مولا علی سرکارﺭﺿ کی اس فانی دنیا میں تشریف آوری ہوئی۔
شعبان المعظم کی عبادات
قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ درود پاک کا ورد کیا جائے۔ نوافل ادا کئے جائیں،استغفار کیا جائے۔ اس ماہ میں سورة الفاتحہ، سورةمریم، سورة مزمل، سورة طہٰ اور آیة الکرسی پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔
اس ماہ میں تمام دعائیں اورعبادات مقبول ہو تی ہیں جو نبی پاک کی معرفت اور وسیلے سے کی جاتی ہیں اورجو اللہ تعالیٰ کے محبوب اور مقرب اولیاءاللہ،صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کی جاتی ہیں۔