No module Published on Offcanvas position
Gulshan-e-Iqbal, Karachi +92 30112 30647

ذی الحجہ

(0 Votes)

ذی الحجہ

بارھواں اسلامی مہینہ

حضرت محمد مصطفٰی صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ پاک نے ماہ ذی الحجہ کو بڑی بزرگی اورفضیلت کا مہینہ فرمایا ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ ماہ تمام دنیاﺅں صلى الله عليه وسلم اور مخلوقات کے لئے رحمت ہے۔ مرید فرمایا کہ اس ماہ کے دس دن بہت متبرک ہیں۔یہ بھی اللہ جی کا مہینہ ہے۔ اس میں بھی دی ہوئی دولت راہ خدا میں خرچ کرنے کی تر غیب دی گئی ہے۔صاحب نصاب پر قربانی اور جن کے پاس اتنی رقم ہے کہ حج کر سکتے ہیں وہ حج کریں۔اگر نہ کریں تو وہ دولت ان کی مفلسی کا سبب بن سکتی ہے۔کہ اللہ تعالیٰ نے دولت اسی لئے دی ہے کہ اسی کے نام اور اسی کے دین پر صرف کی جائے۔

ذی الحجہ کے واقعات

اس ماہ کے ۸،۹ اور ۱۰ بہت اہم دن ہیں کیونکہ یہ حج کے دن ہیں،دراصل حج کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آپ کو ان تمامسرکاوہ گناہوں سے پاک کر لیا جائے جو ہم سے سر زد ہو چکے ہیں۔یعنی اپنے نفس کو ہر طرح کی غلاظتوں سے پاک کرنا۔

ذی الحجہ کی عبادات اور ذکر

اس متبرک مہینے میں کی جانے والی چنداہم عبادات درج ذیل ہیں۔

۱۔ قران پاک کی تلاوت بلاناغہ کی جائے۔خاص طور پر استغفار کا وردکثرت سے کیاجائے۔ اس ماہ میں سورة کوثر، سورة نصر، سورة اخلاص ، سورة رحمان، سورہ یٰسین ، سورةفاتحہ اور سورة طہٰ پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ درودپاک پڑھا جائےاوراللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے حصول کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔

اس ماہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ماہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی تمام دعائیں اور عبادات قبولیت حاصل کرتی ہیںجو وہ نبی پاک صلى الله عليه وسلمکی معرفت وسیلے سے کرتا ہے ا ور اللہ تعالیٰ محبوب ومقرب اولیاءکرام اور بزرگان دین کی معرفت اور وسیلے سے کرتا ہے۔

Bin Mohammed Taji

CONTACT US

GET IN TOUCH!

"TAJUDDIN IS A SEA OF BENEFICENCE"

First official, approved & complete website of Taji Order of Hazrat Syed Mohammed Baba Tajuddin Aulia Nagpuri ra & Hazrat Amma Bibi Marium Taji Waliya ra. developed on the order of honorable, Grandfather (Hazrat Tajuddin Aulia ra) by UTT under the supervision of Khalifa-e-Tajulaulia Syedi Rafique.