No module Published on Offcanvas position
Gulshan-e-Iqbal, Karachi +92 30112 30647

تاج الدین فاؤنڈیشن

(0 Votes)

امہ تاجیہ

تعارف

روحانی تنظیم?امہ تاجیہ? ایک فلاحی تنظیم ہے۔جس کی اساس توحید الہیہٰ کا پیغام امن وآشتی کو اجاگر کرنا ہے۔موجودہ دور بے شمار انسانی مسائل جیسے غربت،افلاس،تشدد ،بیماریاںاورمذہبی بے راہ روی سے دوچار ہے۔ان حالات کے تحت امہ تاجیہ اس دنیا کو حالات کی رو میں بہہ جانے سے محفوظ رکھنے کا جامعہ طریقہءکاربآسانی واضح کر سکتی ہے۔یہ ایک ایسا طریقہ ہے جو محض کلام وفصاحت و بلاغت نہیں بلکہ بامعنی اور پر عمل ہے۔یہ مقصد حیات اور تمام انسانیت کے لئے امن کی اہمیت کو بیان کرتا ہے۔

روحانیت کے اس شاندار سلسلے یعنی امہ تاجیہ کی ہر لحظہ یہ جدوجہدرہی ہے کے نور الہیہٰ کی ترجمانی کی جائے۔امہ تاجیہ کی ایک کڑی انسانی ہمدردی کی مثال اسلامی طریقہ علاج ہے جو ذہنی وجسمانی بیماریوں اورانتشارسے نجات دلانے میں اہم فریضہ انجام دے رہا ہے۔جو بنی نوع انسان کا اس قابل بناتا ہے کہ وہ زندگی کے مصائب اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کر سکیں۔ اور حاجت مند متلاشیوں کواسلام کی راہ راست پر گامزن کرتا ہے۔اور کسی بھی نسلی ،مذہبی،فرقہ واریت،ذات پات اور قومیت کے امتیاز کے بغیرامہ تاجیہ ?اسلامی طریقہ علاج? کے تحت انہیں بہترین روحانی معالج کی خدمت فراہم کرتا ہے۔

 

باباتاج الدین اولیاء ناگپوریﺭﺿ کے معتقدین

امہ تاجیہ ایک ادنیٰ کاوش ہے جس کی وجہ بنیادخالصتاً اسلامی روحانیت(تصوف) ہے۔جو کہ قرآن پاک،شریعت اور طریقت کی روشنی میںعالیشان حضرت باباتاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کے نقش قدم پرسر گرم عمل ہے۔آپ سرکار پنجتن پاک کے محبوب فرزند ہیں۔

امہ تاجیہ درحقیقت سلسلہ ءتاجیہ کی تعلیمات کی اشاعت اور تبلیغ ہے،جو خالصتاًاسلامی تعلیمات اور واجب التعظیم اولیاءاللہ کی تعلیمات ہیں۔امہ تاجیہ عالیشان حضرت بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ اورعالیشان حضرت اماں بی بی مریم تاجیﺭﺿ کے نافذ قوانین کی پابند ہے۔

 

ویب سائٹ کی اہمیت

TajBaba.com کا قیام اللہ تعالیٰ کی رحمت اور ذی شان حضرت سید محمد بابا تاج الد ین اولیا ءناگپوریﺭﺿ اور ان کی روحانی صاحبزادی حضرت اماں بی بی مریم تاجیﺭﺿ کے خاص کرم سے امہ تاجیہ کی ابتدائی کاوش ہے۔یہ امہ تاجیہ کے اولین فرائض میں سے ہے کہ وہ حالات حاضرہ سے آگاہ کرے اور دیگر تفصیلات سے بھی جن میں دنیا کے عظیم المرتبت بزرگان دین شامل ہیں۔اور ان اسلامی طریقہ علاج سے روشناس کرے جو قرآن پاک اور سنت رسول ﷺ سے ماخوذ ہیں۔ہم بارگاہ الہیہٰ میں دعا گوہ ہیں کہ وہ ہمیں ان تمام شر پسند عناصر سے محفوظ رکھے جنہیں?تاج بابا۰کام? کی حقیقت سے کوئی سروکار نہیں اور اسے شرک اور بدعت تصور کرتے ہیں۔اور ہم دعا گوہ ہیں کہ یہ ویب سائٹ ان ذائرین کے لئے فیض یابی کا باعث بنے جو حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کے دربار عالیہ کی زیارت کے متمنی ہیں۔ اور ان کے عقیدے کو پختہ کرے اور ایمان کی تجدید کرے۔

TajBaba.com ویب سائٹ میں اس صدی کے عظیم الشان صوفی بزرگوں اور حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ شہنشاہ ہفت اقلیم،الحسنی والحسینی کے بے شمار زندگی سے بھر پور اور ایمان افروزاقوال،روشن سوانح عمریوں،کرامات،کرم وعطا کے واقعات اور روح پرور مجاہدات کا تذکرہ ہے۔آپ کی ولادت با سعادت ہندوستان میں ہوئی۔آپ کے آباﺅ اجداد ہجرت کر کے ہندوستان تشریف لے گئے لیکن درحقیقت آپ ذیشان مدینہ منورہ سے ہیں،اور نبی پاک ﷺکے خاندان سے براہ ر است تعلق رکھتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان کبریٰ ہے کہ جس نے اس دنیا کو حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوری ﺭﺿ کی ولادت سے رونق بخشی۔جن کی ہستی طویل تاریکیوںکو اجالے میں تبدیل کرنے کا باعث بنی۔آپ کی شخصیت انسانیت اور امن کی پیشوا ہے،اور جو اتفاق واتحاد اور نیک نیتی کے سفیر ہیں۔اس فصیح بیان کو ہم حتمی طور پر یوں کہہ سکتے ہیں۔

? بابا ملے،رسولﷺ ملے اور خدا ملے?

ترجمہ:

وہ جو حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کے زیر سایہ اور شفقت آجاتا ہے،وہ نبی پاکﷺ سے بھی وابستہ ہو جاتا ہے اور جو رسول اللہﷺ سے وابستہ ہو گیا وہ اللہ جل جلالہ? سے بھی قریب ہو گیا۔

 

شخصیت کے نمایاں خدوخال اور اوصاف

لا شک حضرت بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ ایک عظیم ولی ہیں۔آپ کی تعلیمات کی گونج بارہا سنائی دے رہی ہے،تاریخ کے دریچے بھی اس گونج کی بازگشت میں حائل نہ ہو سکے۔کیونکہ یہ آج بھی اتنی ہی متصدق اور قابل عمل ہیںجتنی یہ دیہایاں پہلے اپنی اشاعت کے وقت تھیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نبی پاک سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عنایات سے اور حضرت بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کی زندہ کرامت سے آپ کے لئے بابا مرشد کے خلیفہءدوئم حضرت سید بابا رفیق احمد تاجیﺭﺿ اوران کے اہل خانہ(اہل دربار) اور امہ تاجیہ کی بے لوث خدمات سے پیش کر رہے ہیں۔

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

اور محمد ﷺاللہ تعالیٰ کے آخری رسول اور پیغمبر ہیں

 

امہ تاجیہ کی اساس

امہ تاجیہ ایک فلاحی اسلامی تنطیم ہے۔جس کا تعلق بابا تاج الدین ﺭﺿ کے سلسلہ تاجیہ سے ہے۔امہ تاجیہ کی نوجوان عاقل وذہین مسلمانوں کے گروہ نے ٢٠٠١ء میں بابا تاج الدین اولیاءناگپوری ﺭﺿ کے حکم سے تجدید کی۔تاکہ ان تمام تعمیری کاوشوں اور خیالات کی حوصلہ افزائی کی جائے جو معاشرے کے اندرونی اور بیرونی سماجی مسائل حل کرنے کے لئے پیش کیے جاتے ہیں۔

امہ تاجیہ ایک غیر سرکاری،غیر منافع بخش اورفلاحی تنظیم کی صورت میں برسرپیکار ہے۔یہ ایک بین الاقوامی،غیر سیاسی اور خالصتاً آزاد تنظیم ہے۔جب ہماری تنظیم اسلامی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو یہاں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم دقیانوسی یا شدت پسند مسلمان ہیں جوغلط عقائد کی پیروی کرتے ہیں۔

در حقیقت امہ تاجیہ کے بانی،منتظمین،کارکن اور معاون کارکن سب ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ ،پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل اور اپنے اپنے میدان عمل کے ماہر ہیں۔مزید برآں ،یہ اپنے اسلامی اور مذہبی فرائض ادا کرنے سے بھی غافل نہیں۔ ان ممبران میں سرجنز، ڈاکٹرز ،انجنیرز، وکلاء، تاجر ، روحانی معالج اور بہت سے دوسرے لوگ بھی شامل ہیں۔ اس سے ثابت ہوا کہ امہ تاجیہ ایسے نوجوان افراد کا گروہ ہے جو وسیع النظری کے ساتھ ایک چھتری تلے جمع ہیں۔اس وسیع النظری سے واقفیت در حقیقت اسلام کے اصل اور سچے عقائد کی اشاعت اور بابا تاج الدین اولیاءناگپوری ﺭﺿ کی سر پرستی میں اسلامی طریقہ علاج سے شناسائی ہے۔

اس تنظیم کی شمع ہدایت حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کا قول ہے۔

?تاج الدین فیض و کرم کا سمندر ہے?

 

امہ تاجیہ کا قیام عمل

امہ تاجیہ جو کہ ایک رجسٹرڈتنظیم ہے،مادی دنیا اور روحانی دنیا کے مابین حائل شگاف کوپر کرنے کا موجب بن رہی ہے۔جو طلب گاروں کے لئے باعث مسرت ہے ۔امہ تاجیہ ان تمام لوگوں کوانفرادی اور اجتماعی صورت میں متحرک کرنے میں ممد و معاون ہو گی جو اس مادی دنیا کی الجھنوں کے جال سے راہ فرار کے خواہاں ہیں۔جیسے معاشی بد حالی،ذہنی وجسمانی بیماریاں،سماجی اور اقتصادی مسائل،حسد،نفرت اور دشمنی کا شکار،بد لحاظی وبے حیائی، فحاشی، زناکاری،آسیب ،سحر، گستاخی وبے ادبی، وراثتی اختلافات اور قانون شکنی وغیرہ۔

امہ تاجیہ اپنی تنظیم کے فروغ اور کمپنیوں کے فروغ، طباعت کے لئے جدید ترین تکنیکی نظام اور معلوماتی ذرائع استعمال کر رہی ہے۔اسے اس بات پر فخر ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ کے قیام اور بابا مرشدﺭﺿ کے سلسلے کے اشاعتی منصوبوں کے لئے اعلیٰ تعلیمی اور پیشہ ورانہ خدمات حاصل کر رہی ہے۔اس وقت امہ تاجیہ مندرجہ ذیل نظام کے تحت کام کر رہی ہے۔

چیرمین

صدر

ناظم ادارہ

متوسط ناظم ادارہ

کارکن

معاون کارکن

 

سلسلہ تاجیہ کے خدمتگار پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ موجودہ دور کا سب سے زیادہ معروف اسلامی روحانی سلسلہ ہے۔امہ تاجیہ،سلسلہ تاجیہ کی ایک کڑی ہے۔جو کہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہے۔لیکن،ہماری خدمات تمام دنیا اور بالا تفریق تمام مذاہب کے لئے ہیں۔سلسلہ تاجیہ ١٩٣٠ء سے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔موجودہ حالات سے مطابقت قائم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر اور اسلامی طریقہ علاج میں ایک طویل خلاءکے باعث امہ تاجیہ نے اپنے ذرائع علاج کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اور عالیشان حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کے کرم سے دوبارہ?اسلامی طریقہ ءعلاج? کے نام سے ترتیب و تعمیر کیا ہے۔

 

خدمات

امہ تاجیہ کا بنیادی مقصد اپنے اختیارات کا احترام رکھتے ہوئے مشورے دینا ہے۔روحانی علاج کے لئے جو بھی درخواستیںخواہ وہ?آن لائن? بھیجی گئی ہوں یا پھر براہ راست رابطہ کیا گیا ہو وہ روحانی ڈاکٹرز یا معالجین تک پہنچا دی جاتی ہیں۔جو قرآنی طریقہ علاج اور طب نبویﷺ میںکمال مہارت رکھتے ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ اس میں کامیابی تقریباً %٢٧.٩٨ ہے۔

امہ تاجیہ بے شمار کثیر بجٹ کے منصوبے چلا رہی ہے۔اس کار خیر میں آپ کی شراکت کا خوش آمدید کہا جائے گا۔ امہ تاجیہ کے فنڈز ہمیشہ انسانی فلاح وبہبود کے نیک مقاصد کے لئے ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔

 

مقاصد، منصوبے اور سر گرمیاں

امہ تاجیہ لا تعداد انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تعمیر و ترتیب کے لئے پاکستان اور پاکستان سے باہر متحرک ہے۔ ان کثیر البجٹ منصوبوں کے پس پشت مندرجہ ذیل اہم مقاصد محرک ہیں۔

۱۔خانقاہ تاج العارفین: دربار ثانی کے قیام کی اولوالعزمی اس منصوبے کے تحت محفلوں کے انعقاد کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم کی تعمیر کی جائے گی۔آستانہ مبارکہ میں حاضری دینے والے ذائرین اور غرباءمیں کھانے تقسیم کرنے کے لئے لنگر خانوں کی ترتیب وتنظیم کا انتظام کیا جائے گا۔

۲۔اسلامی انداز سے انفرادی طور پر خواہش مند افراد کی ذکر اللہ کرنے کی مشق کروائی جائے گی۔مثلاً اللہ تعالیٰ کے اسماءحسنیٰ کی تلاوت اور اس کے رسول اللہ حضرت محمد مصطفیٰ سردار کائنات ﷺ کے اسمائے مبارکہ کی تلاوت کے انداز سکھائے جائیں گے۔

۳۔اسلامی طرز حیات کو بہتر بنانے کے لئے سمجھ اور فہم دینا تاکہ معاشرے میں مضبوطی اور موافقت ہو۔

۴۔اسلام کے بزرگان دین جنہیں اولیاءاللہ بھی کہا جاتا ہے کو لوگوں میں متعارف کرانا اور ان کے اعمال کو لوگوں میں موافق کرنا تاکہ روحانی بلندیوں اورمقاصد کا حصول ہو۔

۵۔اسلامی طریقہ علاج کے ذریعے سے ان کاوشوں اور تصورات کو فروغ دینا جو اسلامی کمیونٹی کے اندر اور باہر سب جگہ مسائل کو سلجھانے کے لئے مفید اورکارآمد ہیں۔

٦۔بیوہ اور یتیم بچوں کو روزگار کے ذرائع اور سہولتیں فراہم کرنا۔

۷۔اسلامی طریقہءتعلیم کی ترویج: سماجی حالات کو بہتر بنانے کے لئے لائبریریوں کی صورت میں اداروں کا قیام۔

 

جغرافیائی حدود

حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کاجلیل القدر دربار عالیہ ہندوستان کے شہر ناگپور میں واقع ہے۔ اور اب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بابا تاج الدینﺭﺿ کے طفیل سے یہ سلسلہ دنیا کے مختلف حصوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔جس کی توسیع اور اشاعت میں زندگی کے مختلف مکتبہ فکر کے علماءاور عاقلوں کا کردار نمایاں ہے۔جن میں انڈیا،اربستان،برطانیہ،امریکہ۔کینیڈا،یورپ،ہالینڈ جیسے ممالک شامل ہیں اور انشاءاللہ امہ تاجیہ اس مشن کو پوری دنیا میں عام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

 

ہفتہ وار مجالس (محافل،فاتحائیں)

حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ اور حضرت اماں بی بی مریم تاجیﺭﺿ کی ہفتہ وار مجالس پاکستان میں کراچی،حیدرآباد،میرپور خاص میں دنیا میں مختلف حصوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔عموماً منگل اور جمعرات کے دنوں میں ان کا اہتمام ہوتا ہے۔بابا تاج الدین ﺭﺿ اور حضرت اماں بی بی مریم تاجیﺭﺿ کے خاص موقعوں کی محفلیں جیسے جشن ولادت،عرس مبارک اور دیگر اہم تہواروں کا بڑے پیمانوں پر مختلف آستانوں پرانعقاد کیا جاتا ہے۔

مختلف ممالک میں،آپ کے علاقے میں منعقد ہونے والی محافل کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لئے براہ مہربانی ہمارے علاقائی مراکزکی رابطہ فہرست پر نظر ڈالئے۔یہ محفلیں سجانے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اور نبی پاک ﷺ کا قرب اور عشق پیدا کرنا ہے۔ تاکہ لوگ راستی پر آئیں،اپنی زندگیوں کو سنواریں اور اپنی اصلاح کریں۔ان محافل میں بابا مرشد کی بے پایاں تعلیمات سے افراد نایاب علم حاصل کر تے ہیں،روحانی علاج پاتے ہیں۔اور قرآن پاک اور سنت رسول اللہ ﷺ کے مطابق رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو ہر پہلو سے سنوار رہے ہیں۔اور انشا ءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

الفاظ تشکر

آخر میں ہم امہ تاجیہ کے منتظمین اور انتظامیہ یہ نیک خواہش کرتے ہیں اوردعا گوہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صراط مستقیم پر کار بند رکھے۔اور حضرت سید محمد بابا تاج الدین ناگپوری ﺭﺿ اور حضرت اماں بی بی مریم تاجی کے سلسلہءتصوف میں ہماری اس ادنیٰ اورحقیر سی خدمت کو قبول فرمائے۔اور اپنے عاجز اور معمولی سے خد مت گاروں کی اس جہاں فانی اور اس کے بعد کی دنیا میں رہنمائی فرمائے۔آمین۔

 

بابا مرشد اور اماں صاحبہ کے فیوض و اکرام

یہاں سنت رسول ﷺ کی اہمیت اور فروغ کے پیش نظر ہر مومن کے دل میں عشق رسول ﷺ کی شمع روشن کرنے کی ضرورت کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔چنانچہ ہر مسلمان کے دل ودماغ،روح اور جسم کو مکمل طور پر قرآن وسنت کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

امہ تاجیہ کا اہم مقصد ہر عقیدت مند کو سچا عقیدت مند بننے کی تر غیب دینا ہے۔اللہ تبارک تعالیٰ کے احکامات پر ثابت قدمی سے عمل پیرائی بندے کو پیارے نبیﷺ کے سچے عقیدت مند اور عاشق کی صورت میں چمکا دیتی ہے۔یہ سنہری افعال واقوال کی وہ بنیادی تعلیمات ہیں جو بابا مرشد اور اماں صاحبہ نے ہمیں سکھائیں ہیں۔یہ انمول رہنمائی سنت رسول ﷺ کی آئینہ دار ہے۔الحمدللہ یہ اسلامی تو لیدی تحریک تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Taj Taji

CONTACT US

GET IN TOUCH!

"TAJUDDIN IS A SEA OF BENEFICENCE"

First official, approved & complete website of Taji Order of Hazrat Syed Mohammed Baba Tajuddin Aulia Nagpuri ra & Hazrat Amma Bibi Marium Taji Waliya ra. developed on the order of honorable, Grandfather (Hazrat Tajuddin Aulia ra) by UTT under the supervision of Khalifa-e-Tajulaulia Syedi Rafique.