ربیع الاول

چھاپیے
زمرہ: Virtue of Islamic Months - اسلامی مہینوں کے فضائل
مشاہدات: 13961
(0 Votes)

ربیع الاول

تیسرا اسلامی مہینہ

ماہ ربیع الاول بے حد متبرک اور فضیلت والا مہینہ ہے اور اسی برگزیدہ مہینے میں شاہ دو عالم حضور اقدسصلى الله عليه وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔اس لئے یہ بڑی رحمت و برکت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں جتنی خوشی منائی جائے کم ہے۔ اگر میسر ہو تو ہر روز غسل کریں۔کپڑے بدلیں عطر لگائیں۔شب اول سے بارہ ربیع الاول تک چراغاں کریں۔اس امید پر کہ اللہ تعالیٰ ہماری قبر کو منور فرمائے۔

ربیع الاول میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

مندرجہ ذیل واقعات کی بناءپر ربیع الاول کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

  1. ۔آقائے دو جہاںحضرت محمد مصطفی صلى الله عليه وسلم کی ولادت با سعادت اس ماہ مبارک میں ہوئی۔
  2. ۔حضرت مخدوم علی صابر پیاﺭﺿ اور حضرت قطب الدین بختیار کاکیﺭﺿ نے اس ماہ میں اس جہاں فانی سے پردہ فرمایا۔
  3. ۔حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی شان اقدس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ آپ سرکار کی ولادت پر آپ کے چچا ابو جہل نے خوشی منائی۔اورمحض آپ کی ولادت کی دو دن کی خوشی منانے پر اللہ تعالیٰ نے نبی پاک صلى الله عليه وسلم کے صدقے میں ان کے عذاب میں کمی کر دی۔

ربیع الاول کی عبادات

اس ماہ میں ادا کی جانے والی بہت سی عبادات وظائف کی صورت میں ہیں۔اس ماہ کی بہت سی مجرب عبادات جو کہ حضرت سید محمد بابا تاج الدینﺭﺿ کی عطا کردہ ہیں درج ہیں۔

قرآن پاک کی تلاوت کثرت سے کی جائے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔استغفار کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةالکوثر، سورةالنصر، سورة اخلاص، سورةرحمان اور سورة یٰسین کی تلاوت نہایت فضیلت کا باعث ہے اور درود شریف کثرت سے پڑھا جائے۔