جمادی الاول

چھاپیے
زمرہ: Virtue of Islamic Months - اسلامی مہینوں کے فضائل
مشاہدات: 15413
(0 Votes)

جمادی الاول

پانچواں اسلامی مہینہ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار ر حمتوں اوربرکتوں سے نوازا ہے۔ اب یہ انسان پر فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ان بے پایاں اورلاتعداد فیوض و برکات کا شکر ادا کرے۔ہر حال میں خواہ وہ خوشی کے لمحات ہیں یا دکھ کے۔سکون کے یا بے چینی کے کیونکہ ہر حالت میں راحت اور تسکین اس کے ذ کر پاک ہی سے حاصل ہے۔جمادی الاول ایک نہایت بزرگ اور افضیلیت والا مہینہ ہے۔ اس کی عبادت کا بہت ثواب ہے۔اللہ تعالیٰ اس ماہ خصوصیت سے ان عبادات کو قبول فرماتا ہے جو صدق دل سے جاتی ہیں۔

جمادی الاول میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

حضرت اما م غزالیﺭﺿ اور حضرت مولانا جلال الدین رومیﺭﺿ نے اس ماہ میں پردہ فرمایا۔

جمادی الاول کی عبادات

ٓاس ماہ میں سورة7; یونس، سورة واقعہ، سورة آل عمران، سورة مامون، سورة کافرون اور سورةالنصر پڑھنے کا اجر عظیم ہے۔اس ماہ میں قرآنی آیات کی تلاوت کابہت ثواب ہے۔اس ماہ میں بھی درود پاک کا ورد رکھا جائے،نوافل کی ادائیگی ثواب کا موجب ہے۔استغفار با کثرت کیا جائے۔اس ماہ میں وہ تمام دعائیں قبولیت حاصل کریں گیں جو اللہ کے بندے نبی پاک صلى الله عليه وسلم کی معرفت و وسیلے سے مانگتے ہیں۔ اوراللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام،صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے مانگتے ہیں۔