No module Published on Offcanvas position
Gulshan-e-Iqbal, Karachi +92 30112 30647

محرم الحرام

(0 Votes)

محرم الحرام

پہلا اسلامی مہینہ



یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ اس ماہ میں بطور خاص گناہوں سے محفوظ رہیں۔کیونکہ اس ماہ میں جہاں نیکی کا ثواب عظیم ہے وہاں گناہ کا عذاب بھی اسی قدر ہے۔

حضور صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں،?مجھے اللہ پر گمان ہے کہ عاشورہ کا روزہ ایک سال قبل کے گناہ مٹا دیتا ہے۔?صحیح مسلم

عاشورہ دسویں محرم الحرام کو کہتے ہیں۔ اولیاءکرام فرماتے ہیں جو شخص عاشورہ یعنی دسویں محرم کو دو رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں بعد سورةالفاتحہ، سورةالا نعام اور دوسری رکعت میں بعد سور ة الفاتحہ، سورة یٰسین۔ اس کو برس ہزا کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

محرم الحرام میں وقوع پذیرہونے والے اہم واقعات

محرم الحرام مندرجہ واقعات کی بنا پر بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔

  1. ۔حضرت آدم کوعلیہم السلام محرم الحرام کی ۱۰ تاریخ کو اپنےفعل پرین پر
  2. ۔حضرت نوح علیہم السلام کی کشتی ۱۰ محرم الحرام کو پہاڑ سے ٹکرائی۔
  3. ۱۰ محرم الحرام کی حضرت عیسیٰ علیہم السلام کی ولادت با سعادت ہوئی۔
  4. ۔حضرت یونسعلیہم السلام ۱۰ محرم الحرام کو ویل کے شکم سے زندہ باہر تشریف لائے۔
  5. ۱۰ محرم الحرام کو جگر گوشہ رسول صلى الله عليه وسلم حضرت امام حسین; علیہم السلام کی شہادت ہوئی۔
  6. ۔حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ ٢٦ محرم الحرام کو اس فانی دنیا کو خیر باد کہا۔اور پردہ فرمایا۔

محرم الحرام کی عبادات

اس متبرک مہینے میں کی جانے والی چند اہم عبادات درج ذیل ہیں ۔

قرآن پاک کی تلاوت بلانا غہ کی جائے۔ خاص طور پر استغفار کا ورد کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةالفاتحہ، سورةاخلاص، سورةالرحمان اور سورة یٰسین پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔درود پاک پڑھا جائے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔

اس ماہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ماہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی تمام دعائیں اور عبادات قبول ہوتی ہیں جووہ نبی پاک صلى الله عليه وسلم کی معرفت ووسیلے سے کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام، صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معر فت اور وسیلے سے کرتا ہے۔

Bin Mohammed Taji

CONTACT US

GET IN TOUCH!

"TAJUDDIN IS A SEA OF BENEFICENCE"

First official, approved & complete website of Taji Order of Hazrat Syed Mohammed Baba Tajuddin Aulia Nagpuri ra & Hazrat Amma Bibi Marium Taji Waliya ra. developed on the order of honorable, Grandfather (Hazrat Tajuddin Aulia ra) by UTT under the supervision of Khalifa-e-Tajulaulia Syedi Rafique.