IslamicHealing
WelfareProjects

LANGUAGE

Tajuddin Foundation Members

Search Site

Top Menu
SKYPE: ahledurbar
SKYPE: ahledurbar
Free Membership
Displaying items by tag: orders - TajBaba.com
اتوار, 05 فروری 2012 00:37

شوال المکرم

شوال المکرم

دسواں اسلامی مہینہ

شوال المکرم بڑی عظمت اور بزرگی والا مہینہ ہے۔رمضان کے بعد شوال آتا ہے اس لئے حبیب اللہ ،نور الامین، نور اللہ حضرت محمد صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں،?اگر کسی شخص سے رمضان کا روزہ چھوٹ گیا ہو تو وہ شوال کے مہینے میں اسے رکھ سکتا ہے۔?

شوال المکرم کے واقعات

آفتاب تاج الاولیا، مہتاب تاج الاولیا، نور تاج الاولیا، دیوانی تاج الاولیا، چراغ تاج الاولیا حضرت اماں بی بی مریم تاجی والیاﺭﺿ نے اس ماہ شوال میں پردہ فرمایا۔

شوال المکرم کی عبادات

قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ درود پاک کا ورد کیا جائے۔ استغفار پڑھی جائے۔ اللہ جی کی رضا حاصل کرنے کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔ اس ماہ کی سورتیں سورة مریم،سورةقدر،سورةرحمان اور سورةماعون ہیں۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:38

شعبان

شعبان

آٹھواں اسلامی مہینہ

نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے کہ ماہ شعبان بہت ہی برگزیدہ ہے۔اور االلہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کی عبادت کا ثواب بے حدعطا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسلامی سال کے بارہ مہینوں کی تین حصوں میں تقسیم فرمائی ہے۔محرم الحرام،رجب المرجب،ذی القعدہ،ذی الحجہ یہ چاروں ماہ اللہ جی سے منسوب ہیں۔جبکہ شعبان،شوال،ربیع الاول،جمادی الثانی حضور اکرم صلى الله عليه وسلم سے منسوب ہیں۔باقی چار ماہ یعنی ربیع الثانی،جمادی الاول،صفر اور رمضان المبارک مسلمانوں سے منسوب ہیں۔شعبان چونکہ نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا مہینہ ہے،آپ کا ارشاد پاک ہے،?جس نے اس کا احترام کیا اس نے میرا احترام کیا۔? اس ماہ کی پندرھویں شب اپنے ساتھی جو انتقال کر گئے ہیں اوربزرگوں کی قبر پر جا کرایصال ثواب کرے کہ اس سے مردے بخش دیئے جائیں گے اور بزرگوں سے فیض حاصل ہو گا۔حضرت عائشہ صدیقہﺭﺿ فرماتی ہیں کہ?ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلى الله عليه وسلم جنت البقیع تشریف لے گئے اور ان تمام مسلمانوں کے لئے دعا فرمائی جو گزر چکے ہیں۔? اس کے بعد سے صحابہ کرامﺭﺿ نے بھی یہ طرز اختیار کر لیا کہ آپ ایصال ثواب کے لئے قبرستان تشریف لے جاتے کیونکہ یہ سنت نبوی صلى الله عليه وسلم ہے۔

شعبان میں وقوع پذیر ہو نے والے اہم واقعات

  1. نصف شعبان،شعبان المعظم کی پندرھویں شب کی عبادت بہت افضل ہے۔فرمایا اس شب کو اللہ پاک اپنے بندوں کے لئے اپنی رحمت کے بے شمار دروازے کھول دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو آج کی رات مجھ سے بخشش طلب کرے اور میں اسے عذاب دوزخ سے نجات دے کر اس کی مغفرت کروں۔آپصلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ اس شب کی عبادت کرنے والے پر دوزخ کی آگ اللہ پاک حرام کر دیتا ہے۔
  2. ۱۳ شعبان المعظم کو حضرت مولا علی سرکارﺭﺿ کی اس فانی دنیا میں تشریف آوری ہوئی۔

شعبان المعظم کی عبادات

قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ درود پاک کا ورد کیا جائے۔ نوافل ادا کئے جائیں،استغفار کیا جائے۔ اس ماہ میں سورة الفاتحہ، سورةمریم، سورة مزمل، سورة طہٰ اور آیة الکرسی پڑھنے کا بہت ثواب ہے۔

اس ماہ میں تمام دعائیں اورعبادات مقبول ہو تی ہیں جو نبی پاک کی معرفت اور وسیلے سے کی جاتی ہیں اورجو اللہ تعالیٰ کے محبوب اور مقرب اولیاءاللہ،صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کی جاتی ہیں۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:45

صفر المظفر

صفر المظفر

دوسرا اسلامی مہینہ



حضور انور صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں کہ ماہ صفر بڑی صعوبت والا مہینہ ہے۔آپ اس ماہ کے شروع ہونے پر افسردہ اور ختم ہونے پر مسرت کا اظہار فرماتے تھے۔فرمایا ماہ صفر میں ایک لاکھ بیس ہزار بلائیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں۔ لیکن جو لوگ اس ماہ میں عبادت الہیٰ میں اپنا وقت گزاریں گے ان پر ان بلاﺅں کا اثر نہ ہو گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرمائے گا۔

صفر المظفر میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

  1. ۔حضرت امام حسنﺭﺿ کو صفر کے مہینے میں جام شہادت نصیب ہوا۔
  2. ۔امام اہل سنت حضرت احمد رضا خان بریلویﺭﺿ نے ماہ صفر میں پردہ فرمایا۔

صفر المظفر کی عبادات

اس ماہ کی چند مجرب عبادات درج ذیل ہیں۔

قرآن پاک کی تلاوت بلا ناغہ کی جائے۔استغفار کا ورد کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةواقعہ،سورة آ ل عمران،سورة یونس اور سورة النصر پڑ ھنے کی بڑی فضیلت ہے۔اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے حصول کے لئے نوافل ادا کیئے جائیں۔اور درود پاک کا ورد رکھا جائے۔

اس ماہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ اپنے بندوں کی وہ تمام دعائیں اور عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرماتا ہے جو وہ نبی پاک صلى الله عليه وسلم کی معرفت سے کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام،صوفیا کرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کرتا ہے۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:37

رمضان المبارک

رمضان المبارک

نواں اسلامی مہینہ

رمضان المبارک مسلمانوں کےلئے فیوض وبرکات کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ کہ یہ مسلمانوں کا مہینہ ہے۔ رسول خدا صلى الله عليه وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ماہ رمضان بہت ہی با بر کت اور فضیلت والا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کی عبادت کا ثواب۰۷ درجہ عطا ہوتا ہے جوکوئی اپنے کی عبادت کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرے گا۔اس کی بہت بڑی جزا اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا۔

رمضان المبارک میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

اس ماہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتیں یعنی ۲۱، ۲۳، ۲۵، ۲۷ اور ۲۹ بہت اہم ہیں کیونکہ انہی میں ایک رات شب قدر ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اس رات کی عبادت ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر ہے۔

بخاری شریف کی حدیث مبارکہ کے مطابق رمضان کی ستائیسویں شب کو ہی قرآن کا نزول مکمل ہوا۔

حضور انور صلى الله عليه وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ میری امت میں سے جو مرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منور ہو تو اسے چاہیے کہ ماہ رمضان کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ عبادت الہیٰ بجا لائے تا کہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے اللہ تعالیٰ اس کے نامہءاعمال سے برائیاں مٹا کر نیکیوں کا ثواب عطا فرمائے۔

رمضان المبارک کی عبادات اور ذکر

 اس ماہ سورة واقعہ، سورة ماعون ،سورة اخلاص ، سورة کوثر، سورة مزمل اور سورة لہب پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ نوافل ادا کئے جائیں تاکہ رضا الہیٰ حاصل ہو۔استغفار کیا جائے اور درود پاک کا ورد کیا جائے۔

نبی پاک صلى الله عليه وسلم اور اللہ تعالیٰ کے مقرب بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے کی جانے والی عبادات مقبول ہوں گیں۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:39

رجب المرجب

رجب المرجب

ساتواں اسلامی مہینہ

رجب اسلامی مہینوں کے متبرک مہینوں میں سے ایک ہے۔رجب اللہ جی سے منسوب ہے۔ہمارے نبی پاک صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے،?ماہ رجب کی بے شمار فضیلت ہے۔? اس ماہ کی عبادات بہت افضل ہیں۔

ماہ رجب میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

ماہ رجب مندرجہ وجوہات کے باعث اہمیت کا حامل ہے۔

  1. اس ماہ کو شب معراج کی بدولت خاص اہمیت حاصل ہے۔یعنی وہ شب مبارک جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم کو عرش پر مدعو فرمایا اور اپنا دیدار عطا فرمایا۔اس سفر کو جو زمین سے آسمانوں اورعرش تک کاہے،معراج کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔اس موقع پر نماز فرض ہوئی۔ستائیسویں (۲۷) شب ایک متبرک شب ہے۔جب اللہ تعالیٰ اپنے سچے ماننے والوں پر رحمتوں اور اکرام کی بارشیں برسا تا ہے۔
  2. دو (۲) رجب حضرت اماں بی بی مریم تاجی ﺭﺿ جوکہ بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کی روحانی صاحبزادی بھی ہیں کا یوم ولادت ہے۔
  3. پندرہ (۱۵) رجب حضرت سید محمد بابا تاج ا لدین اولیاءناگپوریﺭﺿ کا یوم ولادت ہے۔

ماہ رجب کی عبادات اور ذکر

قرآن پاک کی تلاوت کثرت سے کی جائے۔ درود پاک زیادہ سے زیادہ پڑھا جائے۔استغفار کیا جائے۔اس ماہ میںسورة رحمان،سورةاخلاص،سورةمزمل،سورةمحمد،سورةواقعہ اور سورة یٰسین پڑھنا بہت افضل ہے۔اس ماہ کی ستائیسویں (۲۷) شب یا پچھلی نصف کو قضا عمری ادا کرنا اور جن کے ذمے قضاعمری نہیں انہیں نوافل پڑھنے کا بڑا ثواب ہےنبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا، ۲۷ رجب روزے کا بڑا ثواب ہے۔جو ۲۷ رجب روزہ رکھے گا اللہ جی اسے دوزخ کی آگ سے نجات کرے گا اس ماہ کے ایک روزے کا ثواب سال بھر کے روزوں کا ثواب ہے۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:43

ربیع الثانی

ربیع الثانی

چوتھا اسلامی مہینہ

ماہ ربیع الثانی بھی نہایت افضل ترین مہینہ ہے۔اس ماہ بھی زیادہ درود پاک پڑھنا چاہیے۔یہ مہینہ حضور سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدرالقادر جیلانی سے منسوب ہے۔

ربیع الثانی میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

  1. ۔حضرت امام مالکﺭﺿ نے پردہ فرمایا۔
  2. ۔سلسلہ چشتیہ کے برگزیدہ بزرگ حضرت شیخ عبدرالقادر جیلانی،غوث سمدھانی،قطبربانیﺭﺿ جوکہ حضرت غوث پاک کے نام سے جانے جاتے ہیں،آپ نے اس ماہ میں پردہ فرمایا۔اس وجہ سے اس ماہ کو حضرت غوث پاک کا مہینہ کہا جاتا ہے۔

ربیع الثانی کی عبادات

قرآن پاک کی تلاوت کی جائے۔ درود پاک با کثرت پڑھا جائے۔ رضائے الہیہٰ کے حصول کے لئے نوافل کی ادائیگی کی جائے۔ استغفارکا ورد کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورة الفاتحہ، سورة مریم ،سورة مزمل، سورة طہٰ اور آٰیة الکرسی پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:44

ربیع الاول

ربیع الاول

تیسرا اسلامی مہینہ

ماہ ربیع الاول بے حد متبرک اور فضیلت والا مہینہ ہے اور اسی برگزیدہ مہینے میں شاہ دو عالم حضور اقدسصلى الله عليه وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔اس لئے یہ بڑی رحمت و برکت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں جتنی خوشی منائی جائے کم ہے۔ اگر میسر ہو تو ہر روز غسل کریں۔کپڑے بدلیں عطر لگائیں۔شب اول سے بارہ ربیع الاول تک چراغاں کریں۔اس امید پر کہ اللہ تعالیٰ ہماری قبر کو منور فرمائے۔

ربیع الاول میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

مندرجہ ذیل واقعات کی بناءپر ربیع الاول کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

  1. ۔آقائے دو جہاںحضرت محمد مصطفی صلى الله عليه وسلم کی ولادت با سعادت اس ماہ مبارک میں ہوئی۔
  2. ۔حضرت مخدوم علی صابر پیاﺭﺿ اور حضرت قطب الدین بختیار کاکیﺭﺿ نے اس ماہ میں اس جہاں فانی سے پردہ فرمایا۔
  3. ۔حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کی شان اقدس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ آپ سرکار کی ولادت پر آپ کے چچا ابو جہل نے خوشی منائی۔اورمحض آپ کی ولادت کی دو دن کی خوشی منانے پر اللہ تعالیٰ نے نبی پاک صلى الله عليه وسلم کے صدقے میں ان کے عذاب میں کمی کر دی۔

ربیع الاول کی عبادات

اس ماہ میں ادا کی جانے والی بہت سی عبادات وظائف کی صورت میں ہیں۔اس ماہ کی بہت سی مجرب عبادات جو کہ حضرت سید محمد بابا تاج الدینﺭﺿ کی عطا کردہ ہیں درج ہیں۔

قرآن پاک کی تلاوت کثرت سے کی جائے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔استغفار کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةالکوثر، سورةالنصر، سورة اخلاص، سورةرحمان اور سورة یٰسین کی تلاوت نہایت فضیلت کا باعث ہے اور درود شریف کثرت سے پڑھا جائے۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:45

محرم الحرام

محرم الحرام

پہلا اسلامی مہینہ



یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ اس ماہ میں بطور خاص گناہوں سے محفوظ رہیں۔کیونکہ اس ماہ میں جہاں نیکی کا ثواب عظیم ہے وہاں گناہ کا عذاب بھی اسی قدر ہے۔

حضور صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں،?مجھے اللہ پر گمان ہے کہ عاشورہ کا روزہ ایک سال قبل کے گناہ مٹا دیتا ہے۔?صحیح مسلم

عاشورہ دسویں محرم الحرام کو کہتے ہیں۔ اولیاءکرام فرماتے ہیں جو شخص عاشورہ یعنی دسویں محرم کو دو رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں بعد سورةالفاتحہ، سورةالا نعام اور دوسری رکعت میں بعد سور ة الفاتحہ، سورة یٰسین۔ اس کو برس ہزا کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

محرم الحرام میں وقوع پذیرہونے والے اہم واقعات

محرم الحرام مندرجہ واقعات کی بنا پر بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔

  1. ۔حضرت آدم کوعلیہم السلام محرم الحرام کی ۱۰ تاریخ کو اپنےفعل پرین پر
  2. ۔حضرت نوح علیہم السلام کی کشتی ۱۰ محرم الحرام کو پہاڑ سے ٹکرائی۔
  3. ۱۰ محرم الحرام کی حضرت عیسیٰ علیہم السلام کی ولادت با سعادت ہوئی۔
  4. ۔حضرت یونسعلیہم السلام ۱۰ محرم الحرام کو ویل کے شکم سے زندہ باہر تشریف لائے۔
  5. ۱۰ محرم الحرام کو جگر گوشہ رسول صلى الله عليه وسلم حضرت امام حسین; علیہم السلام کی شہادت ہوئی۔
  6. ۔حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاءناگپوریﺭﺿ ٢٦ محرم الحرام کو اس فانی دنیا کو خیر باد کہا۔اور پردہ فرمایا۔

محرم الحرام کی عبادات

اس متبرک مہینے میں کی جانے والی چند اہم عبادات درج ذیل ہیں ۔

قرآن پاک کی تلاوت بلانا غہ کی جائے۔ خاص طور پر استغفار کا ورد کثرت سے کیا جائے۔اس ماہ میں سورةالفاتحہ، سورةاخلاص، سورةالرحمان اور سورة یٰسین پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔درود پاک پڑھا جائے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے نوافل ادا کئے جائیں۔

اس ماہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ماہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کی تمام دعائیں اور عبادات قبول ہوتی ہیں جووہ نبی پاک صلى الله عليه وسلم کی معرفت ووسیلے سے کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام، صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معر فت اور وسیلے سے کرتا ہے۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:40

جمادی الاول

جمادی الاول

پانچواں اسلامی مہینہ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار ر حمتوں اوربرکتوں سے نوازا ہے۔ اب یہ انسان پر فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ان بے پایاں اورلاتعداد فیوض و برکات کا شکر ادا کرے۔ہر حال میں خواہ وہ خوشی کے لمحات ہیں یا دکھ کے۔سکون کے یا بے چینی کے کیونکہ ہر حالت میں راحت اور تسکین اس کے ذ کر پاک ہی سے حاصل ہے۔جمادی الاول ایک نہایت بزرگ اور افضیلیت والا مہینہ ہے۔ اس کی عبادت کا بہت ثواب ہے۔اللہ تعالیٰ اس ماہ خصوصیت سے ان عبادات کو قبول فرماتا ہے جو صدق دل سے جاتی ہیں۔

جمادی الاول میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات

حضرت اما م غزالیﺭﺿ اور حضرت مولانا جلال الدین رومیﺭﺿ نے اس ماہ میں پردہ فرمایا۔

جمادی الاول کی عبادات

ٓاس ماہ میں سورة7; یونس، سورة واقعہ، سورة آل عمران، سورة مامون، سورة کافرون اور سورةالنصر پڑھنے کا اجر عظیم ہے۔اس ماہ میں قرآنی آیات کی تلاوت کابہت ثواب ہے۔اس ماہ میں بھی درود پاک کا ورد رکھا جائے،نوافل کی ادائیگی ثواب کا موجب ہے۔استغفار با کثرت کیا جائے۔اس ماہ میں وہ تمام دعائیں قبولیت حاصل کریں گیں جو اللہ کے بندے نبی پاک صلى الله عليه وسلم کی معرفت و وسیلے سے مانگتے ہیں۔ اوراللہ تعالیٰ کے محبوب و مقرب اولیاءکرام،صوفیاءکرام اور بزرگوں کی معرفت اور وسیلے سے مانگتے ہیں۔

اتوار, 05 فروری 2012 00:36

ذی القعدہ

ذی القعدہ

گیارھواں اسلامی مہینہ

یہ اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔اس میں فرائض کے علاوہ نوافل، خیر و خیرات، یتیموں،مسکینوں اورفقیروں کو عزت و احترام سے کھانا کھلانا۔ اس کا سات گنا آخرت میں اللہ تعالیٰ دیگا کہ وہی جگہ کام آنے کی ہے۔

واقعات

حضرت امام محمد تقیﺭﺿ نے پردہ فرمایا۔

عبادات اور ذکر

قرآن پاک کی تلاوت بلاناغہ کی جائے۔استغفار کا ورد کثرت سے کیا جائے۔ اس ماہ میں سورة جن، سورة یوسف، سورة اخلاص، سورة العدیات، سورہ نصر اور سورة یونس پڑھنا بہت افضل ہے۔

صفحہ 1 کا 2

 



TAJUDDIN FOUNDATION

Box

TAJUDDIN WELFARE LOGIN

Google+
This site uses encryption for transmitting your passwords. ratmilwebsolutions.com